لاہور سمیت پنچاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، معمولات زندگی بری طرح متاثر، ہوائی اڈہ اور موٹر وے بند، گہری دھند کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

اتوار 2 جنوری 2011 15:33

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہو کر رہ گئے لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے گزشتہ رات ہوائی اڈہ کو بھی بند کرکے اندرون ملک اور بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔دھند کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد کے درمیان موٹر وے کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا صوبہ پنجاب کے میدانی علاقے ان دنوں گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق گہری دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان اطہر حسین کے مطابق گہری دھند کے باعث رات نو بجے کے بعد لاہور کے ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا اور لاہور کے ہوائی اڈے پر اترنے والی پروازوں کو شدید دھند کی وجہ کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اتاراگیا ہے ۔ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح جیسے ہی دھند ہوگی تو لاہور کے ہوائی اڈے سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا ۔موٹر وے پولیس کے ترجمان محمد عمران نے کہاکہ دھند کی اس قدر گہری ہے کہ موٹر وے پر کچھ دکھائی نہیں دے رہا اور اسی وجہ سے گاڑیوں کو موٹر وے پر جانے سے روک دیا گیا

متعلقہ عنوان :