شمالی وزیرستان میں سال نو کے پہلے دن 4 ڈرون حملوں میں 13میزائل داغے گئے،2غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک ،متعدد زخمی

ہفتہ 1 جنوری 2011 19:13

شمالی وزیرستان میں سال نو کے پہلے دن امریکی جاسوس طیاروں کے چار مختلف حملوں میں 13میزائل داغے گئے ان حملوں کے نتیجے میں دو غیر ملکیوں سمیت 21افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پہلا حملہ ٹل شہر کے قریب اسپین وام کے علاقے مندی خیل میں کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر چار میزائل فائر کیے گئے ،حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوارآٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،دوسرا حملہ میر علی کے علاقے غوریستی میں کیا گیا جس میں ایک مکان پردو میزائل فائر کیے گئے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔

جاسوس طیارے کا تیسرا حملہ مندی خیل کے علاقے میں ہی اس وقت کیا گیا جب لوگ پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے،حملے میں چارافراد ہلاک ہوئے،چوتھے حملے میں دتہ خیل کے علاقے محمدخیل میں ایک گاڑی پر چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر مقامی طالبان بتائے جاتے ہیں