صدر آصف زرداری نے 19 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے، بل آئین کا حصہ بن گیا، 19 ویں ترمیم جمہوریت کا ملک کے لئے تحفہ اور سیاسی اداکاروں کی شکست ہے قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ،صدرزرداری، مفاہمت کی سیاست جاری رہے گی ہر قانون اتفاق رائے سے لائیں گے ،اکثریت کے باوجود کوئی ایسا قانون نہیں لائیں گے جو کسی کو منظور نہ ہو، 19 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے کی دستاویز ہے جس طرح 1973ء کا آئین متفقہ دستاویز ہے ،آصف علی زرداری کا بلاول ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 جنوری 2011 19:13

صدر آصف علی زرداری نے 19 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے یہ بل یکم جنوری 2011ء سے آئین کا حصہ بن گیا ہے اور صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ 19 ویں ترمیم جمہوریت کا ملک کے لئے تحفہ اور سیاسی اداکاروں کی شکست ہے جس پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ، مفاہمت کی سیاست جاری رہے گی ہر قانون اتفاق رائے سے لائیں گے ، 19 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے کی دستاویز ہے جس طرح 1973ء کا آئین متفقہ دستاویز ہے ۔

(جاری ہے)

صدر نے ہفتہ کو یہاں بلاول ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں 19 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کئے تقریب میں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سمیت دیگر وفاقی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماء موجود تھے ۔جب صدر نے آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کئے تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ سرخیاں نہ دیکھیں تاریخ پر نظر رکھیں ہم تاریخ کو جواب دہ ہیں۔ سیاسی اداکاروں کو ایک مرتبہ پھر شکست ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :