صدر زرداری نے 19ویں ترمیم کے بل پر دستخط کردیئے ،ترمیم آئین کا حصہ بن گئی،رجحانات کی تجارت کرتے رہے لیکن عوام باشعور ہونے کے باعث ان کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئے،صدر زرداری

ہفتہ 1 جنوری 2011 16:55

صدرآصف علی زرداری نے انیسویں ترمیم کے بل پر دستخط کردئے جس کے بعد یہ ترمیم آئین کا حصہ بن گئی ہے ۔ دستخط کی تقریب میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے وزراء سمیت کئی سیاستدانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ انیسویں ترمیم عوام کو جمہوریت کا تحفہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اداکار منفی رجحانات کی تجارت کرتے رہے لیکن عوام باشعور ہونے کے باعث ان کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئے اور حکومت عوام کی فلاح کا کام کرتی رہی