نئے سال کا پہلا دن،شمالی وزیرستان پر امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملے، 15افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ہفتہ 1 جنوری 2011 16:42

شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں 15افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر مقامی طالبان بتائے جاتے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تینوں حملے ہفتہ کی صْبح سات بجکر پچاس منٹ پر شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن میرعلی سے تقریباً 30 کلومیٹر دور شمال مغربی تحصیل سپین وام میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلا حملہ ٹل شہر کے قریب اسپین وام کے علاقے مندی خیل میں کیا گیا جس میں ایک گاڑی پر چار میزائل فائر کیے گئے ۔

حملے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور اس میں سوار8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔دوسرا حملہ میر علی کے علاقے غوریستی میں کیا گیا جس میں ایک مکان پردو میزائل فائر کیے گئے حملے میں3افراد ہلاک ہوئے ۔جاسوس طیارے کا تیسرا حملہ مندی خیل کے علاقے میں ہی اس وقت کیا گیا جب لوگ پہلے حملے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف تھے ،حملے میں4افراد ہلاک ہوئے