وزیراعظم نے صدر کے سوئس کیسزکے متعلق وزارت قانون کی سمری منظور کر لی

جمعہ 24 ستمبر 2010 14:30

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس غلام ربانی پر مشتمل تین رکنی بنچ کے روبرو جمعہ کو این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل آف پاکستان مولوی انوارالحق نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کے سوئس کیسز پر وزارت قانون کی سمری منظور کرلی ہے ۔ سمری کی تفصیلات کو وزیراعظم کے احکامات کے ساتھ پیر کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ان سے پوچھا کہ کیا سوئس کیسز پر سمری کو عام کیا جارہا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سمری سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ این آر او پر فیصلہ جب موجود ہے تو اس پر مکمل عمل ہونا چاہیے ، ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے اس پر عمل درآمد ضروری ہے، ایسا نا ہو کہ کل کوئی آئی جی یا مجرم بھی عدالت کے فیصلے کو نہ ماننے کا کہہ سکتا ہے۔چیف جسٹس نے سمری کی طلبی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم عقلمند آدمی ہیں اور انہیں علم ہونا چاہیے کہ عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں ، عدالت نے اس مقدمہ میں نیب سے ان موجودہ سرکاری عہدے داروں کی فہرست بھی طلب کرلی جو ماضی میں سزا یافتہ رہے

متعلقہ عنوان :