پاکستان کو سونامی جیسی صورتحال کا سامنا ہے،صدر زرداری،عالمی برادری متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے امداد کے وعدوں کو جلد پورا کرے،صدر کی غیر ملکی سفیروں اور ڈونرز سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 26 اگست 2010 21:58

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سونامی جیسی صورتحال کا سامنا ہے ،عالمی برادری متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے امداد کے وعدوں کو جلد پورا کرے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر میں غیر ملکی سفیروں اور ڈونرز سے ملاقات میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت امدادی رقوم شفاف طریقے سے خرچ کر رہی ہے ۔ متاثرین کی بحالی پر اخراجات ابتدائی تخمینوں سے کہیں زیادہ ہیں ۔صدر نے کہا کہ حکومت بچت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،اخراجات کم کرکے فنڈز بحالی کے کاموں پر خرچ کیے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :