پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد میں بہتری آئی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں امداد پہنچنے میں تاخیر سے متاثرین میں اشتعال بڑھ رہا ہے،اقوام متحدہ

جمعرات 26 اگست 2010 17:53

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد میں بہتری آئی ہے مگراس امدادکے متاثرین تک پہنچنے میں تاخیرکے باعث ان میں اشتعال بڑھ رہا ہے،جب کسی متاثرہ علاقے میں امدادپہنچتی ہے تو وہاں انتظارمیں بیٹھے لوگ ایک دم جھپٹتے ہیں اور پھر مجمع پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے شعبہ اطلاعات میں تعینات افسر اطلاعات عشرت رضوی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے نتیجے میں ذرائع نقل و حمل تباہ و برباد ہوگئے ہیں راستے، پل اور سڑکیں بہہ گئیں اور کئی علاقوں تک محض فضائی رابطہ ممکن رہ گیا ہے جہاں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹرز اور بعض مواقعوں پر تو اقوام متحدہ اور اس کے ساتھ کام کرنے والے امدادی ادارے متاثرین کو خچروں وغیرہ کی مدد سے خوراک پہنچانے کی کوششیں کررہے ہیں جہاں کہ ہیلی کاپٹرز موسم کی وجہ سے بھی نہیں پہنچ پارہے۔

انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر برباد ہونے کے باوجود تمام ذرائع استعمال کرکے حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے کہ متاثرین تک کھانا اورصاف پانی پہنچا یا جائے لیکن اس کے باوجود امداد کی آمد میں تاخیر سے لوگوں میں مایوسی پھیلتی ہے