ٹھٹھہ، سجاول کے قریب ایم ایس سورجانی حفاظتی بند میں شگاف، سیلابی ریلہ گاوں خوٹ عالموں میں داخل، ہزاروں لوگ سیلاب کے پانی میں پھنس گئے

جمعرات 26 اگست 2010 14:39

ٹھٹھہ میں سجاول کے قریب ایم ایس سورجانی حفاظتی بند میں پڑنے والا 20فٹ شگاف بڑھ کر 150 فٹ تک پہنچ گیا ہے اور سیلابی ریلہ دڑو شہر کے قریب گاوں خوٹ عالموں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث ہزاروں لوگ سیلاب کے پانی میں پھنس گئے ہیں اور ابھی تک ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہوسکا ہے جب کے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لئے پاک فوج کے کئی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ دڑو ، میر پور بٹھورو، سجاول روڈ پر لاکھوں افراد جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کے انتظار میں انتہائی پریشانی کے عالم میں کھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں این این آئی کو ملنے والی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب ایم ایس سورجانی حفاظتی بند میں پڑنے والا 20 فٹ شگاف اب 150فٹ تک پہنچ گیا ہے اور لاکھوں انسان محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر پورے علاقے سے ٹرانسپورٹ کے غائب ہوجانے سے المناک صورتحال نے جنم لینا شروع کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی اورآبپاشی اہلکاروں کی لاپرواہی کے باعث ٹھٹھہ میں دڑو، سجاول، ابڑال، جھوک شریف، سجاول ، میر پور بٹھورو سمیت سینکڑوں چھوٹے بڑے دیہاتوں سے لاکھوں افراد اپنے گھر سے نکل پڑے ہیں

متعلقہ عنوان :