سجاول، میرپور بٹورو اور دڑو شہر میں سیلاب کا خطرہ

جمعرات 26 اگست 2010 11:47

دریائے سندھ پر ٹھٹھہ میں ایس ایم بچاو بند میں پڑنے والا شگاف ڈیڑھ سو فٹ چوڑا ہوگیا ہے۔ جس سے سجاول، میرپور بٹورو اور دڑو شہروں کو سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فوری طور پر خالی کیاجارہا ہے۔ٹھٹھہ میں ایس ایم بچاو بند میں پڑنے والا شگاف وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چوڑا ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

سجاول، میرپور بٹورو اور دڑو کے علاقوں کو بچانے کیلئے بند کی دوسری جانب شگاف کیا جارہا ہے۔ حکام نے سجاول، دڑو اور میرپور بٹورو سے لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت کی ہے۔ فوج کی انجینئرنگ کور بند پر موجود ہے اور بند کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے۔ سیلابی پانی گڑو شہر کی طرف لوپ بند سے داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :