کیرتھر کینال میں شگاف ایک ہزار فٹ چوڑا ، دریائے سندھ :کوٹ عالمو پر تیس فٹ چوڑا شگاف

جمعرات 26 اگست 2010 11:26

ٹوڑی بند کے پانی سے کیرتھر کینال میں پڑنے والا شگاف ایک ہزار فٹ چوڑا ہوگیا ہے، پچاس سے زائد دیہات ڈوب گئے اور متعدد افراد پانی میں پھنس گئے۔کیرتھر کینال کے دونوں بندوں پر شگاف پڑنے سے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل تباہ اور فتح پور، امید علی بروہی، غلام شاہ سمیت پچاس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔

(جاری ہے)

کئی دیہات میں متعدد افراد مال مویشی سمیت پھنسے ہوئے ہیں۔ علاقے میں امدادی کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔کوٹری بیراج پر سپر فلڈ کی کیفیت برقرار ہے۔ چیف انجینئر کوٹری بیراج منظور شیخ کا کہناہے کہ دو دن سے پانی کی سطح نو لاکھ اڑتیس ہزار چار سو اڑتیس کیوسک پر برقرار ہے۔ پانی کا اخراج نو لاکھ سولہ ہزار تینتیس کیوسک ہے۔

متعلقہ عنوان :