بھارت: ہاتھیوں کا گجا میلہ

منگل 27 جولائی 2010 11:06

کیرالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27جولائی 2010ء) جنوبی بھارت میں ہاتھیوں کا دلچسپ گجا میلہ منعقد ہوا۔ غیرملکی سیاح ہاتھیوں کی پریڈ سے خوب لطف اندوزہوئے۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ہاتھیوں کا انوکھا فیسٹیول گجا میلہ پہلی مرتبہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی سیاحوں اورمقامی افراد کی بڑی تعداد ہاتھیوں کی یہ نمائش دیکھنے جمع ہوئی۔گجا میلہ کا آغاز ہاتھیوں کی تواضع سے ہوا،ہاتھیوں کو پھل اور چاول کھلائے گئے۔ جس کے بعد پندرہ منتخب ہاتھیوں کی دلچسپ پریڈ ہوئی۔ پریڈ گروجی نامی ہاتھی نے جیت لی۔ غیر ملکی سیاحوں کے مطابق یہ میلہ انوکھا تجربہ ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :