سمندری طوفان سے کراچی کی آبادیوں کو خطرہ نہیں، پاک بحریہ

ہفتہ 5 جون 2010 23:17

کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جون۔2010ء) پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹل طیب علی ڈوگر نے کہا ہے کہ طوفان سے کراچی کی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے سمندری طوفان سے نہیں بارش سے نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں بحریہ ہیڈ کواٹرمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وائیس ایڈمرل کمانڈرکوسٹل کمانڈ طیب علی ڈوگر نے کہا کہ پاک بحریہ نے گوادر، پسنی اورمارا میں امدادی کیمپ قائم کردیئے ہیں طوفان کی شدت میں مستقل کمی ہورہی ہے۔کیمپوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے مزید سامان کراچی سے گوادر اور پسنی کی طرف روانہ کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ طوفانی ہواؤں سے نہیں بارش سے نقصان ہوگا ٹھٹھہ اور بدین کے دیہات اور سمندر کے نزدیک کچی آبادیوں کو زیادہ خطرہ ہے جس کے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جاچکے ہیں۔