نوازشریف نے قادیانیوں کو بھائی اورمحب وطن کہہ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے،دینی و سیاسی رہنماء، میاں نوازشریف کا اس قدر نرم گوشے کا اظہار مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے مترادف ہے،لیاقت بلوچ ،بیان سے امت مسلمہ کی آزاری ہوئی ہے فوری طور پر توبہ کریں ،حنیف جالندھری،نوازشریف واضح کریں کہ ایسا بیان دیکر وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟،سید ضیاء اللہ شا ہ بخاری ،جو ہمارے نبی کا وفادار نہیں وہ مسلمانوں کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے ،عبد الغفور حیدری کا ردعمل
ہفتہ 5 جون 2010 21:46
(جاری ہے)
میاں نوازشریف کے بیان پر حیرت اورافسوس ہے ۔ متحد ہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہاکہ اقتدار کیلئے بے قرار میاں نوازشریف نے قادیانیوں کو بھائی کہہ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ۔
انہو ں نے ایسے موقع پر بیان دیا کہ جب توہین آمیز خاکوں پر مسلمان پہلے ہی سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اقتدار میں آنے کیلئے غیر ملکی آقاؤں کے اشاروں پرایسے بیانات دے رہے ہیں ،میاں نوازشریف یہ واضح کریں کہ ایسا بیان دیکر وہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ؟۔وفاق المدارس عربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے بیان سے امت مسلمہ کی آزاری ہوئی ہے ۔جو حضور اکرم کے ختم نبوت کے باغی ہو اوران کی شان میں گستاخی کرتے ہو ایسے لوگوں کو بھائی کہنے سے کروڑوں عاشقان رسول کی دل آزادی ہوئی ہے میاں نوازشریف فوری طور پر توبہ کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ قادیانی پاکستان کے آئین ،عدالتوں اوراداروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے اسلئے انہیں کسی صورت محب وطن نہیں کہا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ربوہ میں اپنے لوگوں کو امانتاً اس لئے دفن کرتے ہیں کہ انہیں قادیان لیکر جانا ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ اورشباب ملی کے رہنماء عابد میر نے میاں نوازشریف کے بیان کو آئین پاکستان میں ترمیم کی نفی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں غیر مسلم پاکستانی شہری تو ہوسکتے ہیں لیکن بھائی نہیں ،غیرمسلم کو بھائی کہنے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں توہین آمیز خاکوں کے احتجاج کے موقع پر قادیانیوں کی طرف سے خود کو مسلمان کہنے کی جسارت کی جارہی ہے اورایسے موقع پر قادیانیوں کو بھائی اورمحب وطن شہری کہنے پر بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں ۔جے یو آئی (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ میاں نواز شریف کا بیان 73ء کے آئین سے انحراف ہے ،میاں نواز شریف امریکہ کو خوش کرنے کی بجائے اللہ اور اسکے رسول کو خوش کریں ۔انہوں نے کہاکہ جو ہمارے نبی کا وفادار نہیں وہ مسلمانوں کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.