طالبان کو افغان معاشرے کاحصہ بناناہے،ہیلری کلنٹن

ہفتہ 5 جون 2010 19:15

واشنگٹن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جون۔2010ء) امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ طالبان کو افغان معاشرے کا مثبت حصہ بنانا امریکہ کی خواہش ہے۔ فوجی آپریشن ہر تنازعے کا حل نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان کو دوبارہ متحد نہیں ہونے دے گا۔ مگر امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان دوبارہ افغان معاشرے میں ضم ہوکر افغانستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر تنازعے کا حل فوجی آپریشن نہیں ہوتا بات چیت کے ذریعے بھی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :