شوکت ترین کا سینٹ کی نشست سے دیا گیا استعفیٰ منظور

پیر 10 مئی 2010 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مئی۔2010ء) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا سینٹ کے نشست سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے، چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک نے شوکت ترین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کے بعد اس بارے میں تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شوکت ترین سندھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر بلا مقابلہ سینٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اب الیکشن کمیشن اس خالی ہونے والی سینٹ کی نشست کے لئے ضمنی انتخابات کے شیڈیول کا اعلان کرے گا اور ذرائع کے مطابق کہ موجودہ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو اس نشست سے سینیٹر منتخب کرایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :