بلاول کو 2013ء کے انتخابات میں وزیراعظم بنوانے کیلئے گیلانی عمر کی حد 20 سال کریں ،راجہ ریاض ، صدرزرداری کیخلاف سازش کرنیوالوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دینگے ،جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 2 جنوری 2010 19:01

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔2جنوری۔ 2010ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض نے کہاہے کہ نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے کوئی خطرہ نہیں ، وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی وزارت عظمی کیلئے عمر کی حد 20 سال کریں تاکہ بلاول بھٹو کو 2013ء کے انتخابات میں وزیراعظم بنایا جاسکے ، صدرآصف زرداری کے خلاف سازش کرنے والوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینک دینگے ، ان خیالات کا اظہار صدر آصف زرداری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی اوکاڑہ میں ریلی کے اختتام پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کررہے ہیں ، ریلی کے اختتام پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کررہے تھے ، ریلی کی قیادت سینئر وزیر راجہ ریاض، صوبائی وزیر محنت افرادی قوت محمد اشرف خان سوہنا، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ چوہدری سجاد الحسن، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ رائے غلام مجتبیٰ کھرل ، صوبائی رہنماء پی پی پی محمد عارف چوہدری نے کی ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر راجہ ریاض نے کہا کہ اوکاڑہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے صدر زرداری کے حق میں بڑی ریلی نکالی۔ انہوں نے کہا کہ خیرات میں حکومت نہیں لی، عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں ، آصف زرداری عوام کی ووٹوں سے صدارتی منصب پر پہنچے ہیں اور وہ اپنی آئینی مدت پوری کرینگ، سینئر وزیر راجہ ریاض نے نہر ٹو ایل اور فور ایل نہر کو پختہ کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب سے صوبائی وزیر محنت افرادی قوت محمد اشرف خان سوہنا نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش کرنے والے ناکام رہینگے ، تقریب کے اختتام پر سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :