بینظیر قتل کیس، یو این کمیشن پر پچاس لاکھ ڈالر اخراجات

ہفتہ 2 جنوری 2010 12:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری2010ء) شہید بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن پر پچاس لاکھ ڈالر کے اخراجات آئیں گے۔ اسلام آباد میں سینئر سرکاری اہلکار نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے پاکستان کا ایک دورہ اور کیا جائے گا جبکہ کمیشن اپنی رپورٹ مارچ میں مکمل کر کے حکومت پاکستان کو پیش کر دے گا۔

(جاری ہے)

اہلکار نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیشن پر تقریبا پچاس لاکھ ڈالر کا خرچہ آئے گا جس میں سے تیس لاکھ ڈالر پاکستان ادا کرے گا جبکہ باقی کی رقم متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی جانب سے ادا کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے کمیشن کو اکتیس دسمبر کو اپنی رپورٹ پیش کرنا تھی تاہم سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کمیشن کی میعاد میں تین ماہ کا اضافہ کر کے اسے اس سال مارچ تک توسیع دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :