اوباڑو کے قریب ماہی چوک پر مسافر ڈاٹسن اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم۔ 8 مسافر جاں بحق، 13 مسافر زخمی

جمعہ 1 جنوری 2010 23:24

اوباڑو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) اوباڑو کے قریب ماہی چوک پر مسافر ڈاٹسن اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم۔ 8 مسافر جاں بحق، 13 مسافر زخمی۔ ہلاک شدگان میں 2 خواتین، ایک کمسن بچہ اور 5 مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے قریب ماہی چوک میں کشمور سے صادق آباد جانے والی مسافر ڈاٹسن تیز رفتاری سے اوور کراسنگ کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مسافر غلام نبی بھارو اور کرم زلاہی اور 6ہلاک شدگان جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی سمیت 8 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ میر ہزار خان، مغل بھارو، باسو بی بی، بلاول، حاجاٹی، لال خاتون سمیت 13 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

سانحہ کے وقت قیامت صغرا کا منظر تھا۔ ہلاک شدگان کو صادق آباد اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو صادق آباد اور رحیم یار خان اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :