لکی مروت دھماکا: زخمیوں کو پشاور منتقل کرنیکی ہدایت

جمعہ 1 جنوری 2010 22:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر ہوتی نے لکی مروت والی بال گراؤنڈ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پشاور منتقل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سرحد نے ایمبولینسز اور ادویات بھی لکی مروت اسپتال پہنچانے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :