بجلی کی قیمتوں میں بھی 12فیصد فی یونٹ کا اضافہ

جمعہ 1 جنوری 2010 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) حکومت نے نئے سال کے آغاز پر گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی 12فیصد فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے تحت مختلف صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کم از کم انیس پیسے اور زیادہ سے زیادہ ایک روپیہ چالیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ، بارہ پیسے اضافے کے بعد بجلی کا کم از کم ٹیرف ایک روپیہ انسٹھ پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ گیارہ روپے اکیاسی پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیرف سلیبز کے مطابق لائف لائن صارفین کے لئے اضافہ انیس پیسے فی یونٹ ، سو یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے سینتالیس پیسے فی یونٹ ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے اکہتر پیسے فی یونٹ ، بجلی کے سات سو یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایک روپیہ پندرہ پیسے ، سات سو یونٹس سے زائد کے لئے ایک روپیہ چھتیس پیسے اور جنرل سپلائی کی مد میں ایک روپیہ اکتالیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈسٹریل بی ون صارفین کے لئے ایک روپیہ اور بلک سپلائی صارفین کے لئے ایک روپیہ چھتیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :