بھارت نے پاکستان کے 31 ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان

جمعہ 1 جنوری 2010 19:32

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) بھارت نے پاکستان کے 31 ماہی گیروں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے اور مزید 19 ماہی گیروں کی رہائی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ31 پاکستانی ماہی گیروں کو (کل)ہفتہ کو اٹاری پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائیگا ۔ پاکستانی حکام نے رہائی پانیوالے ماہی گیروں کی قومیت کی تصدیق کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید19 ماہی گیروں کی رہائی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقبل قریب میں انہیں بھی رہا کردیا جائے گا ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستانی جیلوں میں قید پانچ سو سے زائد بھارتی ماہی گیروں اور چار سو کشتیوں کی رہائی کے لئے بھی جلد اقدامات کئے جائیں گے ۔پاکستان نے کچھ روز پہلے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا اور بھارتی جیلوں میں قید سات سو سے زائد پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کی امید ظاہر کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :