حقوق بلوچستان نام نہاد پیکیج نہیں، صدرزرداری

جمعہ 1 جنوری 2010 18:39

وندر لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حقوق بلوچستان نام نہاد پیکیج نہیں، بلوچوں کو ان کا حق دیناہے۔ صدر آصف زرداری وندر لسبیلہ میں وندر ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی لہٰذا میں نے معافی مانگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے ایک نہیں ہزاروں ڈیم بنانے ہیں، گیس اور تیل کے ہزاروں کنویں کھدوائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے بچایا، حکومت کی کارکردگی غیر جمہوری طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو لے کر آگے چل رہے ہیں۔ مجھ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روح بولتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والوں کی سوچ چھوٹی ہے۔

متعلقہ عنوان :