لکی مروت میں والی بال گراوٴنڈ میں خودکش دھماکا،27افراد جاں بحق،درجنوں زخمی،ہلاکتوں میں شدید اضافے کا خدشہ

جمعہ 1 جنوری 2010 18:08

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) شاہ حسن خیل کے والی بال گراؤنڈ میں خودکش دھماکے سے ستائیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق دھماکا لکی مروت کے شہر شاہ حسن خیل کے والی بال گراؤنڈ میں ہوا۔

(جاری ہے)

خودکش حملہ آورنے والی بال گراؤنڈ میں داخل ہو کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ستائیس افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں زیادہ ہے۔ ڈی پی او کے مطابق دھماکے سے قریبی مکان منہدم ہو گیا ہے جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :