کوئٹہ‘ نیٹو فورسز کیلئے تیل لے جانیوالے آئل ٹینکروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ ٹینکر کا کیبن جل کر خاکستر

جمعہ 1 جنوری 2010 16:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) نا معلوم مسلح ٰافراد کی کچلاک کے علاقے کلی پوٹی ناصران کے قریب نیٹو فورسز کے لئے تیل لے جانے والے آئل ٹینکروں پر فائرنگ اور ٹینکروں کو جلانے کی کوشش ٹینکر کا کیبن جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے جمعہ کی علی الصبح نیٹو فورسز کے لئے تیل لے جانے والے دو آئل ٹینکروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکروں کو شدید نقصان پہنچا مسلح افراد نے ایک ٹینکر کو جلانے کی بھی کوشش کی جس سے ٹینکر کاکیبن جل کر خاکستر ہو گیاملزمان نے آئل ٹینکر کے ڈرائیوروں سے اسلحہ کے زور پر ساٹھ ہزار روپے بھی چھیننے کے بعد میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع وارادات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بہت بڑی تعدادموقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔