شیخوپورہ میں نئے سال کے آغاز پر تخریب کاری کی بڑی واردات کی کوشش ناکام،بم ڈسپوزل سکواڈ نے بجلی کے پول سے باندھے گئے 41بم نا کارہ بنا دیے

جمعہ 1 جنوری 2010 16:59

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکوکے قریب بجلی کی مین سپلائی لائن کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اوربم ڈسپوزل سکواڈ نے بجلی کے پولوں سے باندھے گئے41بم ناکارہ بنادئیے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر شیخوپورہ میں تخریب کاری کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، کالاشاہ کاکو کے قریب بجلی کی مین سپلائی لائن کے ایک پول پر 17بم باندھے گئے تھے، یہ بم ٹین کے دو بڑے ڈبوں میں رکھ کر بجلی کے پول سے باندھے گئے تھے۔

ان بموں کے بارے میں رات گئے ایک زمیندارنے فیروزوالہ پولیس کو اطلاع دی تھی ۔پولیس کے مطابق بموں کوناکارہ بنا کر بجلی کی مین سپلائی لائن کوتباہ ہونے سے بچالیاگیاہے، اس دوران جب واپڈا کے عملے نے دیگر پولز کو چیک کیا تو ایک اور پول سے باندھے گئے مزید 24بم برآمد ہوئے۔بم ڈسپوزل عملے کے مطابق تمام بم روسی ساخت کے تھے جن میں6 کاوزن ایک سے سوا کلو،11کا وزن پون پون کلو بتایا جاتا ہے ،جبکہ پولیس نے مختلف خطوط پر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :