ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا خیال بھی خطرناک ہے، جنرل کیانی

جمعہ 1 جنوری 2010 16:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا خیال بھی خطرناک ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں سینئر فوجی افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاک فوج روایتی اور غیر روایتی خطرات سے باخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان کی فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا خیال ایک پر خطر راستہ ہے۔ کم سے کم دفاعی صلاحیت بر قرار رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :