لسبیلہ:صدر آج وندر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جمعہ 1 جنوری 2010 15:17

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء)صدر آصف علی زرداری آج ضلع لسبیلہ میں وندر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔یہ منصوبہ سن دو ہزار تیرہ میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا جس سے تیس ہزار ایکٹر اراضی سیراب ہو گی جب کہ تین سو کلو واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش چھتیس ہزار چار سو چوراسی اے ایس ہو گی۔ صدر آصف رزداری ڈیم کے افتتاح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کے بعد ڈیم کے قرب و جوار میں رہنے والی بیس بے زمین خواتین کو چھ سو ایکٹر اراضی کے کاغذات بھی تقسیم کریں گے۔ شہریوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔