کر اچی میں نئے سال کے آغاز پر فائرنگ سے40 سے زائد افراد زخمی ،20نوجوان گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2010 15:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) کراچی میں پابندی عائد کئے جانے کے باوجود نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی منچلے نوجوانوں نے ہوائی فائرن کی۔جس کے نتیجے میں40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے اور ڈبل سواری پر گھومنے والے20نوجوانوں کو حراست میں لے کر اسلحہ ضبط کرلیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں نیو ایرنائٹ کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائر نگ کی زد میں آکر4 بچوں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 22 افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال ،8 کو عباسی شہید اسپتال اور 13 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کے مطابق کلفٹن ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر12سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔جن علاقوں سے گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ان میں کلفٹن سی ویو،خیابان راحت،بدر کمرشل اور ڈی ایچ اے کی مختلف اسٹریٹس شامل ہیں ۔جبکہ 3 ملزمان کو فرئیر تھانے اور2 کو رسالہ تھانے کی حدود سے بھی حراست میں لیا گیا ۔اوران کے قبضے سے بغیر لائسنس والا اسلحہ برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :