بھارت میں سخت سردی سے16 افراد ہلاک ہوگئے

جمعہ 1 جنوری 2010 15:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) بھارت میں سخت سردی سے سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔ مزدور موسم سرما کھلے آسمان تلے گزار رہے ہیں ۔بھارت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ریاست اتر پردیش میں سردی سے سولہ بے گھر افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریاست میں سردی اور دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ دھند سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں درجہ حرارت منفی چار سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔ سخت سردی سے بے گھر افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سرکاری سطح پر مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں لاکھوں افراد موسم سرما کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہیں

متعلقہ عنوان :