شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری کے حوالہ سے گزشتہ سال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،جنوبی کورین صدر

جمعہ 1 جنوری 2010 15:01

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری کے حوالہ سے گزشتہ سال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق لی میونگ باک نے وزرائے دفاع، خارجہ اور کورین اتحاد کے بارے میں وزارت کے حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات مستقبل میں بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ ہمیں شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات کے ساتھ ساتھ دفاع اور شمالی کوریا کے ساتھ اتحاد جیسے معاملات میں حلات کے تقاضوں کے مطابق اقدامات اٹھانے چاہیں۔