تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول میں 9 فٹ اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2010 15:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول میں نو فٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد تربیلا کا ڈیڈ لیول ایک ہزار تین سو انہتر فٹ سے بڑھ کر ایک ہزار تین سو اٹھہتر فٹ ہو جائے گا،جبکہ ڈیڈ لیول میں اضافے کی منظوری واپدا نے دی ہے۔

(جاری ہے)

اور اس حوالے سے ارسا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیڈلیول میں اضافے کا فیصلہ پاوور جنریشن کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ سلٹ کا ایک ڈیلٹا ٹنل کی طرف سرک رہا تھا جس سے ٹنل کو نقصان پہنچنے سے پاوور جنریشن متاثر ہونے کا خدشہ تھا