امریکا میں گذشتہ ہفتے بے روزگار افراد کی تعداد جولائی 2008 کے بعد سب سے کم ریکارڈ کی گئی

جمعہ 1 جنوری 2010 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) امریکا میں گذشتہ ہفتے بے روزگار افراد کی تعداد جولائی 2008کے بعد سب سے کم ریکارڈ کی گئی۔ امریکی محکمہ لیبر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چھبیس دسمبر تک بائیس ہزار بے روزگار افراد نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور بے روزگاری انشورنس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد کم ہوکر اننچاس لاکھ افراد ہوگئی۔

(جاری ہے)

معاشی ماہرین کے مطابق مصنوعات کی پیداوار اور فروخت بڑھنے کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح بتدریج کم اور روزگار کے لئے نئی آسامیاں پیدا ہورہی ہیں۔ صارفین کی جانب سے خریداری نمایاں طور پر بڑھنے سے بھی آنے والے دنوں میں امریکا میں جاری معاشی سست روی میں مزید کمی کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :