چین 2009 ء میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

جمعہ 1 جنوری 2010 15:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) چین 2009 ء میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے چین کے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے نائب ڈائریکٹر شی لیشن نے بتایا کہ چین نے 2009 ء میں ہوا سے 20 گیگا واٹس بجلی پیدا کرکے دنیا میں ہواسے بجلی پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ ہوا سے بجلی پیداکرنے میں پہلی پوزیشن پر ہے جس کی 2008 ء میں ہوا سے بجلی کی پیداوار 25.2 گیگا واٹس تھی، اسی طرح گزشتہ سال چین کی پیداوار 16.8 گیگا واٹس تھی۔ چین 70 فیصد انرجی کوئلے سے حاصل کرتا ہے تاہم چین کی خواہش ہے کہ 2020 ء تک 15 فیصد انرجی دیگر نئے ذرائع سے حاصل کرے۔

متعلقہ عنوان :