17جنوری 2010 ء کو یوکرائن کے صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو گا،سفیر ایہورپاسکو

جمعہ 1 جنوری 2010 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) یو کرائن کے سفیر ایہور پاسکو نے کہا ہے کہ 17جنوری 2010 کو یوکرائن کے صدارتی انتخابات کا انعقاد ہو گا،پاکستان میں رہائش پذیر یوکرائن کے شہر اسلام آباد میں قائم یو کرائن ایمبسی ہاوس نمبر 20گلی نمبر 18 F-6/2 , میں آکر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے ان خیالات کا اظہاریو کرائن ایمبیسی سے جاری ہونے والے ایک تحریری بیان میں کیا ،اْنہوں نے کہا کہ اس ضمن اگر کو یوکرائن کا کوئی شہری معلومات حاصل کرنا چاہے تو وہ ایمبیسی کے فون نمبرز 051-2274732-22774825. پر رابطہ کر سکتا ہے ۔اْنہوں نے پاکستان میں مقیم یو کرائن کے شہریوں سے اپیل کی کے وہ صدارتی انتخابات میں ضرور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :