حکومت اور تحادی جماعتوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے پر بجلی کے نرخوں میں 13.5فی صد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا

جمعہ 1 جنوری 2010 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) حکومت اور کچھ اتحادی پارٹی کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے باعث یکم جنوری2010سے بجلی کے نرخوں میں13.5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان میں ہونے معاہدے کے تحت ملک میں بجلی کے شعبے میں دی جانے والی55 ارب روپے کی سبسڈی کو ختم کرتے ہوئے اس کے نرخوں میں26 فیصداضافہ کرنا تھا جس میں پہلے مرحلے میں6 فیصد اضافہ نومبر 2009 میں کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم جنوری2010 سے13.5 فی صد اضافہ کرنا تھا، تاہم حکومت اور اتحادی پارٹی کے درمیان بجلی کے نرخ میں اضافے کی شرح پر تنازعے کے باعث تعطل کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے دوسرے مرحلے کے تحت بجلی کے نرخوں میں13.5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کے تحت بجلی کے نرخوں میں تیسرے مرحلے میں6.5 فی صد اپریل2010 میں اضافہ کرنا ہے اس طرح معاہدے کے تحت مجموعی طور پر بجلی کے نرخوں میں26 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :