پاکستان فٹبال فیڈریشن نے پی ایف ایف کلینڈر 2010 کا اعلان کر دیا

جمعہ 1 جنوری 2010 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے پی ایف ایف کلینڈر 2010 کا اعلان کردیاجس کی منظوری پا کستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صا لح حیات (ایم این اے) نے دیدی ۔2010ء کے نئے کلینڈرمیں تین نئے ایونٹس میں پی ایف ایف کپ ، قومی فٹسال چیمپئن شپ اور قومی سکول چیمپئن شپ بھی شامل ہیں۔دیگر ڈومیسٹک پروگرام میں پی ایف ایف یوتھ انڈر14 کپ برائے اے ایف سی ایڈز - 27 کوچز ، انٹر کلب چیمپئن شپ ، 12 ویں قومی انڈر14 فیسٹیول آف فٹ بال ، 20 واں نیشنل چیلنج کپ ، پاکستان پریمئر لیگ ، پی ایف ایف لیگ شامل ہیں بین الا قوامی سطح پر پاکستان ڈھاکہ میں گیارواں جنوبی ایشیئن گیمز ٹورنامنٹ ، اے ایف سی انڈر14 فیسٹیول آف فٹبال اور چوتھا اے ایف سی چیلنج کپ میں شریک ہوگا ۔

(جاری ہے)

جبکہ کے آر ایل پھلی مرتبہ چھٹا اے ایف سی پریزڈنٹ کپ میں جوہر دکھائے گی ۔سال2010 کوچنگ و ریفریز کورسز بھی منعقدکئے جارہے ہیں جن میں نوجون کوچز اور ریفریز کو ان مین شرکت کا موقع ملے گا ۔جن میں اے ایف سے کے تحت چھ اور پی ایف ایف کے زیر نگرانی پانچ”D“ سرٹیفکیٹ کوچنگ کورسز ہوں گے۔ اے ایف سی کے زیر نگرانی”C“سرٹیفکیٹ کے تین ،”D“ کے دو اور فٹسال کا ایک کورس ہوگا۔

ریفری کورسس میں ٹیلنٹ ایکسلریشن کورس کے پانچ کورسس کے علاوہ نیشنل A گریڈ کورس ‘ میچ کمشنر/ ریفری اسیسر سمینار ، فیفا ریفری فزیکل فٹنس ٹیسٹ شامل ہیں۔ویمن فٹبال کے میدان میں سب سے بڑا ایونٹ ڈھاکہ کا گیارواں جنوبی ایشیئن گیمز ٹورنامنٹ ہوگا جبکہ ڈومیسٹک سطح پرچھٹی قومی چیمپئن شپ اور تیسری ویمن کلب چیمپئن شپ کے علاوہ پی ایف ایف کے زیر نگرانی”D“سرٹیفکیٹ کورس اور اے ایف سی کے زیر نگرانی”C“سرٹیفکیٹ کورس اور ریفری کورس منعقد ہوگا ۔

فیصل صا لح حیات اے ایف سی ڈسپلنری کمیٹی کے بھی چیئر مین ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 2009 کی طرح 2010بھی ایک کامیاب سال ثابت ہوگا اورانہوں نے پی ایف ایف اسٹاف ، کانگریس ممبران اور تمام صوبائی ، ریجنل ، اضلاعی اور محکہ جاتی ایسو سی ایشن کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تندہی اور لگن سے فٹبال کی محبت کا ثبوت دیں تاکہ ایک اور کامیاب سال پی ایف ایف کی تاریخ سے پیوست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :