سرحد حکومت کی سفارش پر ملاکنڈ ڈویژن میں 4نئے ضلعی قاضیوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعہ 1 جنوری 2010 14:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء)سرحد حکومت کی سفارش پر ملاکنڈ ڈویژن میں 4نئے ضلعی قاضیوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں 4نئے ضلعی قاضیوں کا تقرر کر دیا گیاجن میں محمد ابراہیم کوضلع بونیر،اکر ام اللہ خان کو ملاکنڈ میں ضلع قاضی تعینات کر دیا گیا جبکہ قبول شاہ کو بٹ گرام اور طارق یوسف زئی کو دیر لوئر میں تعینات کیا گیا ہے ۔یہ تقرریاں سرحد حکومت کی سفارش پر کی گئی ہیں۔