پاک افغان سرحدی علاقے میں افغان ملی فورسز کی فائرنگ،3پاکستانی ہلاک

جمعہ 1 جنوری 2010 14:57

ڑوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔1جنوری۔ 2010ء) بلوچستان کے علاقے ڑوب میں واقع پاک افغان سرحدی علاقے زنجیر پوسٹ کے قریب غلطی سے سرحد پار کرنے والے تین پاکستانی چرواہے افغان ملی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تینوں چرواہے غلطی سے سرحد عبور کرکے افغان علاقے میں داخل ہوئے تو فورسز نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تینوں کی لاشیں تا حال افغان فورسز کی تحویل میں ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی حکام سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے تاہم واقعے کے بعد علاقے کے عوام میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :