شیخوپورہ:آپریشن، اکتالیس بم برآمد

جمعہ 1 جنوری 2010 13:10

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء) شیخوپورہ میں پولیس نے کالاشاہ کاکو انٹرچینج کے قریب سے اکتالیس بم برآمد کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چوہدری ریاض کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ون فائیو کے ذریعے انہیں اطلاع ملی کہ انٹر چینج کے قریب بجلی کے پول کو اڑانے کے لئے بم نصب کئے گئے ہیں جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اکیس بم برآمد کئے ۔کچھ دیر بعد اسی جگہ سے کچھ فاصلے پر مزید بیس بم بھی ملے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکارہ کئے جانے والے بموں کا وزن بارہ کلو سے زائد تھا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :