آسٹریلیا: فواد اور عبدالرؤف کی وطن واپسی

جمعہ 1 جنوری 2010 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو کھلاڑیوں فواد عالم اور عبدالرؤف کو آسٹریلیا سے وطن واپس بلا لیا ہے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق بورڈ نے آسٹریلیا میں موجود ٹیم مینجمنٹ کو مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم اور فاسٹ باؤلر عبدالرؤف کو فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلر محمد سمیع کے آسٹریلیا پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ کی تعداد سترہ ہو چکی ہے اور بورڈ نے ٹیم کو پندرہ رکنی کرنے کی بنا پر دونوں کھلاڑیوں کو واپس بلایا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی ان کے متبادل کھلاڑیوں کو آسٹریلیا بھیجنے کا فیصلہ دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی اور پنٹگولر کپ کھیل کر فارم دکھانے پر یونس خان کو تیسرے ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا بھیجا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :