یمن دہشتگردی کا نیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے،گورڈن براؤن

جمعہ 1 جنوری 2010 12:45

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء) برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن نے کہا ہے کہ یمن دہشت گردی کا نیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے۔ویب سائٹ پر ایک بیان میں گورڈن براوٴن نے کہا ہے کہ ڈیٹرائٹ میں طیارے کو تباہ کرنے کی ناکام سازش نے دہشت گردی کا خطرہ ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے جبکہ دہشت گردی کے نئے ٹھکانے ظاہر ہوگئے ہیں۔ یمن دہشت گردی کا نیا ٹھکانہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماوٴں کو فوری طور پر ایئرپورٹس اور دیگر مقامات پر سیکورٹی مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی دہائی کا آغاز سابقہ دہائی کی طرح القاعدہ کی جانب سے پیدا کئے گئے خوف کے ماحول سے ہورہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ امریکا میں طیارہ کو تباہ کرنے کی ناکام سازش سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی اب بھی حقیقی خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :