حق بات سے گریز نہیں کروں گا،شہباز شریف

جمعہ 1 جنوری 2010 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جان دے دوں گا مگر حق کی بات سے گریز نہیں کروں گا۔لاہور میں شالیمار انٹرچینج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ معاف کئے گئے ایک سو تیرانوے ارب روپے مل جائیں تو امداد کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ نظام تبدیل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ ملک میں کمی اگر ہے تو صرف حکمرانوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیری لوگر بل پاکستانی آزادی کو سلب کرنا چاہتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاف کرائے گئے ایک سو تیرانوے ارب روپے مل جائیں تو امداد کی ضرورت نہیں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ میں جان دے دوں گا مگر حق کی بات سے گریز نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ غیر قانون پلازہ بنانے والوں کو عبرتناک سزادیں گے۔