سانحہ کراچی کیخلاف سندھ بھر میں ہڑتال

جمعہ 1 جنوری 2010 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔01جنوری2010ء) سانحہ کراچی کے خلاف سندھ بھر میں سنی رہبر کونسل کی اپیل پر مکمل ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کی اپیل سانحہ کراچی کے خلاف کی گئی تھی۔ تمام اہم تجارتی مراکز بند ہیں۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد، متحدہ قومی مومنٹ اور جعفریہ الائنس نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر غائب ہے۔

(جاری ہے)

صرف نجی گاڑیاں ہی دوڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ رکشہ اور ٹیکسی محدود تعداد میں دستیاب ہیں جو منہ مانگے کرائے طلب کررہے ہیں۔سرکاری اور نجی دفاتر میں ملازمین کو ڈیوٹیوں پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جامعہ کراچی پہلے ہی آج ہونے والے پرچے منسوخ کرچکی ہے جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے بھی آج ہونے والے ضمنی امتحانات ملتوی کردیئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :