دہشتگردوں کا اگلا ہد ف ایٹمی تنصیبات ہو سکتی ہیں، مرزا اسلم بیگ

جمعرات 15 اکتوبر 2009 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر ۔2009ء) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہاہے کہ دہشت گردوں کا اگلانشانہ ایٹمی تنصیبات ہوسکتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے انھوں نے کہاکہ سابق صدرپرویز مشرف نے سوات اور مالاکنڈ کے علاقوں میں پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو پیچھے کرکے امریکیوں کو آگے بڑھایا۔ جس کے منفی اثرات مرتب ہوئے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ سوات اوردیگر علاقوں میں مشرف کے دور میں کئے گئے آپریشن کی وجہ سے حکومتی رٹ کمزور ہوگئی ۔جبکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی پالیسیوں کی وجہ سے سوات اور دیگر علاقوں میں حکومت کی رٹ قائم ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ وزیرستان آپریشن میں بھی سیکیورٹی فورسز کامیاب ہوں گی ۔ ۔مرزا اسلم بیگ نے کہاکہ پاکستان میں مسائل کی اصل وجہ افغانستان میں امریکی فوج کا قبضہ ہے ۔ انھوں نے کہا امریکا افغانستان سے نکلنے کے لئے پاکستان کی مدد مانگ رہاہے ۔ انھوں نے کہا امریکا اور اتحادی فوجیں افغان جنگ ہار گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :