جان سولنکی کی بازیابی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے 3 رکنی وفد کی نواب خیر بخش مری سے ملاقات

بدھ 1 اپریل 2009 14:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل ۔2009ء) اقوام متحدہ کے مغوی اہلکار جان سولنکی کی بازیابی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے تین رکنی وفد نے بلوچ قوم پرست رہنما نواب خیر بخش مری سے ملاقات کی ہے۔وفد کی قیادت اقوا متحدہ کے پناہ گزینوں کے بارے میں کمیشن کی خاتون سربراہ گینٹ گیری کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران اقوام متحدہ نے نواب خیر بخش مری کو اپنی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنما صادق رئیسانی، غلام محمد بلوچ ، بلوچ رائیٹس کونسل کے عبدالوہاب بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد غلام محمد بلوچ نے نواب خیربخش مری کی ترجمانی کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ایک ہزار سے زائد لاپتہ افراد کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے اور نواب خیربخش مری نے اغواء کاروں سے اپیل کی ہے کہ جان سولنکی کی زندگی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔