قائداعظم نے عوامی طاقت سے پاکستان حاصل کیا، شجاعت

پیر 12 جنوری 2009 18:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے امریکا، فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر پاکستان حاصل کیا۔ آج اقتدار کیلئے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ وہ مسلم لیگ کے ایک سو تین ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ مسلم لیگ کی سوچ تھی جس نے قائد اعظم کو ایسی طاقت عطا کی کہ انہوں نے صرف عوامی طاقت کے ذریعے ملک حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ آج اقتدار کے لئے امریکا، فوج اور اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد لازم سمجھی جاتی ہے۔ مسلم لیگوں میں اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف نظریہ ضرورت کی بجائے نظریہ پاکستان کے تحت اتحاد کرنا چاہتے ہیں تو یہ ممکن ہے۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف سیاسی مقاصد کے لئے اتحاد کی بات کر رہے ہیں جبکہ اس وقت ذاتیات سے بالاتر ہو کر سب کو پاکستان کے لئے سوچنا ہو گا۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے وقت اگر لیگی دھڑوں میں اتحاد ہو جاتا تو پاکستان کی سیاست کا رخ آج مختلف ہوتا۔

متعلقہ عنوان :