ایم کیو ایم نے اٹھارویں آئینی ترمیم کا بل جمع کرا دیا

پیر 12 جنوری 2009 17:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری سے پاکستان میں فرسودہ مرکزیتی نظام کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

آئینی ترمیم کا بل جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے کہا کہ بل میں شراکتی جمہوریت کا تصور پیش کیا گیا ہے اور عوام کو آئین کا مالک بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بل کی منظوری سے اٹھاون ٹو بی سمیت دیگر شقیں اور کنکریکٹ لسٹ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ فاروق ستار نے بتایا کہ بل میں سترہویں ترمیم میں حقیقی جمہوری نظام کے حق میں موجود شقیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ خواتین کی نشستوں کی تعداد جوائنٹ الیکٹرول کالج اور ووٹر کی عمر اٹھارہ سال کی شقوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بل میں عدلیہ کی آزادی کا تصور بھی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :