بے نظیر اسکیم سے عوام کو براہ راست فائد ہ ہوگا،تنویر اشرف

پیر 12 جنوری 2009 17:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء)وزیر خزانہ پنجاب تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ سکیم شروع ہونے سے غریب عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی جبکہ حکومت غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبے بھی شروع کرے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں خواتین ارکان اسمبلی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ سکیم کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور اس سکیم کے لئے حکومت نے اب تک 34 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ جسے اگلے سال بڑھا کر سترارب روپے کر دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب افراد اس سکیم سے استفادہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ سکیم میں رقم کی تقسیم کا طریقہ کار شفاف بنایا گیا ہے جبکہ اس سکیم سے 34 لاکھ غریب افراد کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکمسپورٹ سکیم حکومت کی طرف سے غریب افراد کی مدد کرنے کی حقیر کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی ایسے غریب دوست اقدامات کرتے رہیں گے۔