دہشتگردی کا انفراسٹرکچر دنیا کیلئے خطر ہے، پرناب مکھرجی

پیر 12 جنوری 2009 17:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفراسٹرکچر مہذب دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ پرنب مکھرجی نے نئی دلی میں بھارتی مشنز کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سویلین حکومت ان عناصر کے خلاف موثر اقدامات کرے گی جو دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا کرنا پاکستان اور خطے کے لئے بہتر ہو گا۔پرنب مکھرجی نے کہا کہ بھارت نے اب تک انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور امید ہے کہ عالمی برادری موثر اقدامات کے لئے پاکستان پر زور دے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ افغان صدر نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :